متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کو 2023 میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کی میزبانی مل گئی

خلیج اردو 12 نومبر 2021

دبئی:ماہرین کے مطابق اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس (سی او پی) کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو ملنا کاربن پرنٹ کو کو کم کرنے میں ملک کے اہم کردار کے لیے بڑا اعتراف ہے۔
کلین انرجی بزنس کونسل کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمد سمیر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کی میزبانی ایک اہم سنگ میل ہے جو علاقائی اور عالمی سطح پر صاف توانائی کی منتقلی میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔
احمد سمیر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نےگزشتہ چند سالوں میں موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ یہ ملک دنیا کے دو بڑے سولر پارکس کا گھر بھی ہے جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ پائیدار،جدید اور صاف توانائی والے شہروں میں سے ایک مسدر شہر بھی یہی ہے۔
مسدر سٹی کے چیف ایگزیٹیو آفیسر محمد جمیل الرماہی کہتے ہیں کہ 2023 میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہونے والے کانفرنس کے میزبان کے طور پر متحدہ عرب امارات کا انتخاب کئی سال پہلے یو اے ای کو ایک پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے میں ہماری قیادت کے وژن اور دوراندیشی کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس متحدہ عرب امارات کی قیادت کو سطح پر جائے گی۔محمد جمیل الرماہی نے کہاکہ ہم سب اس بات پر متفق ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو کم سے کم کرنا ضروری ہے جس کیلئے مختلف ممالک اور حکومتوں کے مابین تعاون کی ضرورت ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کے لئے ہٹاچی انرجی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفی نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کی میزبانی کیلئے متحدہ عرب امارات کو سب سے بہترین انتخاب قرار دیا۔ڈاکٹر مصطفی نے کہا کہ ہم نے سب کے لئے پائیدار توانائی کے مستقبل کو آگے بڑھانے کے لیے درکار بہت سی ٹیکنالوجیز کا آغاز کیا ہے اور ہم جدت طرازی کی حدود کو آگے بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں۔اس کا فائدہ ہماری آنے والی نسلوں کو ہوگا۔
متحدہ عرب امارات 2023میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا اعلان گذشتہ روز اقوام متحدہ نے گلاسگو میں کیا۔

Source: Khaleejtimes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button