متحدہ عرب امارات

ایکسو 2020 دبئی : 9 سال کا وہ بچہ جس نے 192 ممالک کے پویلینز کا دورہ کیا ہے

خلیج اردو
12 نومبر 2021
دبئی : اگر آپ ایک چھوٹے بچے یا نواجوان ہیں ، دبئی ایکسپو کی کشش نے سب کو اپنی سحر میں جھکڑ لیا ہے۔ ہر عمر کے لوگ یکساں طور پر سب میں مقبول ہے۔ ابھی تک تین ملین سیاحوں نے ایکسپو کے پہلے پانچ ہفتوں میں یہاں کا دورہ کیا ہے۔

ابوظبہی کے رہائشی نو سالہ محمد معاز الحق بھی اس میگا ایونٹ میں تمام 192 پویلین کی سر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تمام 192 ممالک کے دورے سے 189 ممالک کے ڈاک ٹکٹ ملے جو بالترتیب 69، 78 اور 45 پویلین کے ساتھ موبلٹی، مواقع اور پائیداری کے علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے۔

اس نوعمر بچے کا مقصد ایک سائنسدان اور خلاباز بننا ہے جس نے اپنے خاندان کے ساتھ ملک کے پویلین کی سیر کی جو اس کیلئے ویک اینڈ کی خاص بات بنی۔

ایکسپو 2020 دبئی کے منتظمین کے مطابق پہلے مہینے میں 2.35 ملین اور پہلے پانچ ہفتوں میں تقریباً 30 لاکھ وزٹ ریکارڈ کیے گئے۔ چھ ماہ طویل یہ میگا شو 31 مارچ 2022 کو اختتام پذیر ہوگا۔

حق کا خیال ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے شو میں جانا زندگی میں ایک بہت بڑا موقع ہے جس سے سب شہریوں کو فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ بہت ممالک کے پویلینز میں جاکر ہم مستقبل میں ٹیکنالوجیز ، ممالک سے متعلق معلومات ، تفریح اور مختلف ممالک سے خوراک اور دیگر حوالوں سے ثقافتوں کے بارے میں جان سکیں گے۔

معاز الحق کے والد محمد فرید الحق کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے اکیسویں صدی کے سب سے بہترین شو میں تعاون اور شراکت داری کی اہمیت کو سمجھا ہے۔

جیسے ان پویلین میں پوری دنیا ایک ساتھ ملی ہوئی ہے ایسے ہم اپنی عملی زندگی میں بھی مختلف ایسے تجربات کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button