
خلیج اردو 13 نومبر 2021
ابوظہبی:ابوظہبی میں خطے کا سب سےبڑا ایکیویرم جمعے سے عوام کیلئے کھول دیا گیا جس میں سمندر اور خشکی پر رہنے والے چھوٹے، بڑے جانداروں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔القانا میں واقع نیشنل ایکویریم 46000اقسام کے جانور اور پرندوں جبکہ دو سو سے زائد شارکس کا گھر ہے۔
نیشنل ایکویریم متحدہ عرب امارات کا پہلا ایکویریم ہے جس میں شارک کی دو منفرد اقسام ہیمر ہیڈ شارک اور بل شارک بھی رکھے گئے ہیں۔ ایکویریم میں مخلتف اقسام کی مچھلیاں، مینڈک، سانپ، بچھو اور کئی دیگر اقسام کے سمندری حیات بھی رکھی گئی ہں۔نیشنل ایکویریم میں دلکش اور سریلی موسیقی بھی آپکو سنائی دیگی۔
<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>The National Aquarium in Al Qana, <a href=”https://twitter.com/hashtag/AbuDhabi?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw”>#AbuDhabi</a> has opened to the public. The region’s largest aquarium features 60 exhibits, 330+ species and 46,000+ marine and terrestrial animals. <a href=”https://t.co/bK8tVhaXyr”>pic.twitter.com/bK8tVhaXyr</a></p>— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) <a href=”https://twitter.com/admediaoffice/status/1459145015524040716?ref_src=twsrc%5Etfw”>November 12, 2021</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>
ایکویریم کی سیر کرنے کیلئے آنے والے کشتی کا سفر اور مچھلیوں کو کھانا کھلانے کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔سیاح پانی میں کھڑے ہوکر دو میٹر لمبی شارک کو بھی کھانا کھلا سکتے ہیں۔۔ایکویریم میں سیاح جنگلی حیات کی دیکھ بھال اور انکی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔۔ایکویریم میں طالب علموں کیلئے ایک الگ دپارٹمنٹ کیا گیا ہے جس میں سالانہ پچاس ہزار طلبا ہو خوش آمدید کہا جاسکے گا۔
ایکویریم میں داخلے کا ٹکٹ دس درہم ہوگا۔نیشنل ایکویریم کے منیجنگ ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ انہوں نے ماحولیاتی ایجنسی کے ساتھ جنگلی حیات کی حفاظت اور انکے تحفظ کا معاپدہ کیا ہے۔
SOURCE: KHALLEJTIMES







