خلیج اردو
13نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک شخص وائرس سے ہلاک ہو گیا ہے۔ 95 افراد وباء سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 78 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ابتک 740879 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کل صحت یابیوں کی تعداد 735457 ہیں۔
کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2143 اور ایکٹو کیسز کی تعداد 3279 ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 317,823 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں ابتک 96.7 ملین ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
Source : Khaleej Times







