متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی نے ایک طالب علم کو متائثر کیا تو انہوں نے ایک شاہکار ماڈل شہر بنایا

خلیج اردو
13نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں جاری دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ دبئی ایکسپو نے ایک اماراتی طالب علم حسین علی کو متائثر کیا تو انہوں نے متحدہ عرب امارات کے کاربن کے استعمال کم کرنے کیلئے ایک ماڈل شہر تعمیر کیا ہے جو شمسی توانائی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

دبئی میں امریکن اسکول آف کریٹیو سائنس کے 13 سالہ گریڈ 8 کے طالب علم نے سولر فارمز، ایک سمارٹ پولیس اسٹیشن، ہائیڈروپونکس اور بہت کچھ سی اشیاء پر مشتمل ایک پائیدار ترقیافتہ ماڈل سٹی کا نمونہ بنایا ہے۔

علی نے کہا کہ ماڈل ان کا ایک ایسے شہر کا آئیڈیا ہے جو متحدہ عرب امارات نیٹ زیرو 2050 تک بااختیار بنائے گا جس کیلئے یو اے ای کے حکمرانوں نے کاربن کے بغیر ملک بنانے کا ویژن اس سال دیا تھا۔

طالب علم کا کہنا ہے کہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم میرے آئیڈیل ہیں۔ ایک پائیدار شہر کے ماڈل بنانے کا مقصد یو اے ای کو کاربن زیرو ملک بنانے کے ویژن میں مدد کرنا ہے۔ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کیلئے میرے پائیدار شہر میں عمارتوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے سولر فارمز اور ونڈ ٹربائنز بنائے گئے ہیں۔

یہاں درخت اور پودے موجود ہیں۔ ہائیڈروپونکس فارم کیلئے ریورس اوسموسس، آر او سسٹم ، الیکٹرک کاریں اور ای وی چارجنگ اسٹیشن ہیں۔ ایکسپو کے دورے کے دوران انہیں تحریک ملی۔

علی کا کہنا ہے کہ روس، آسٹریلیا ، سعودی عرب کے پویلین میں کافی تخلیقی آئیڈیاز دیکھنے کو ملیں۔ یہاں جاکر میرا جزبہ پیدا ہوا۔

علی کے تین بہن بھائی ہیں جن کے نام محمد، خدیجہ اور مریم ہیں۔ اور ان کے پاس نوجوانوں کیلئے ایک پیغام ہے کہ ہمیں، بچوں اور نوجوانوں کو اپنے ماحول کا خیال رکھنا ہوگا۔ ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے اور آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

علی کے والد کا نام علی ال درویش ہے جو راس الخیمہ میں یوٹیلٹی فراہم کرنے والی کمپنی کا انتظام کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بیٹے کا کام دیکھ کر حیران رہ گیا۔ کسی بچے کے ذہن میں اس طرح کے خیالات پیدا ہونا قابل فخر بات ہے۔

متحدہ عرب امارات نے 2023 میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج میں فریقین کی کانفرنس کی میزبانی کا حق حاصل کر لیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button