خلیج اردو 13 دسمبر 2021
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کی وزارت نے آج لیبر قانون میں نئی دفعات شامل کی ہیں جن کے ذریعے سرکاری اور پرائیویٹ ملازمتوں کے نظام کو یکساں بنایا جائے گا۔
دو فروری سے نافذ ہونے والے ان دفعات کے تحت تمام سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کو ایک جیسی سہولیات میسر ہونگی جن میں ایک جتنی چھٹیاں،مستقل یا عارضی طور پر کام کرنے کے ماڈل اپنانے کی اجازت شامل ہوگی۔نئے قانون کے مطابق متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ میں محدود معاہدے لاگو ہونگے۔ملک بھر کے ملازمین کو انسداد امتیازی دفعات کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے گا جو ملازمت دینے والے کو رنگ، نسل،قومیت یا کسی معذوری کی بنا پر رد کرنے سے روکے گا۔
ان نئی دفعات کی منظوری متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے دی۔ یہ نئی دفعات 40 نئے قوانین کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی قانونی اصلاحات کا حصہ ہے۔متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل کے وزیر عبدالرحمان الاوار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سرکاری اور غیر سرکاری ملازمتوں کے نظام کو یکسان بنانے کا مقصد ملک بھر کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں کام کرنے کیلئے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
SOURCE: KHALEEJ TIMES







