خلیج اردو 13 دسمبر 2021
ابوظہبی:ابوظہبی پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران غفلت برتنے والوں کو خبردار کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران سڑک پر توجہ نہ دینے والے ڈرائیورز کو 800 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔
ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ایک ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سڑک کی جانب توجہ نہیں رکھتا، اس دوران سامنے آنے والی وین کو آخری لمحات پر بچات ہوئے گاڑی سڑک کے کنارے لگے باڑ سے ٹکرا جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق ابوظہبی میں ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیورز کی عدم توجہ اورغفلت ہوتی ہے۔ڈرائیورز اس وقت سڑک پر توجہ نہیں مرکوز رکھ پاتے جب وہ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں یا تصاویر بناتے ہیں۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ غفلت برتنے والوں کو جرمانے کے ساتھ چار ٹریفک بلیک پوائنٹس بھی لگائے جائیں گے۔
SOURCE: KHALEEJ TIMES






