خلیج اردو ، 13 دسمبر 2021
متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی حقوق اور ایمریٹائزیشن نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ملک میں سرکاری اور نجی دونوں سیکٹر کے ملازمی کیلئے ملازمت کے ختم ہونے پر یکساں فوائد ملیں گے جن میں اینڈ سروسز بنیفٹس اور گریجویٹی فنڈ شامل ہے۔
02 فروری 2022 سے شروع ہونے والےان قواعد کے مطابق نجی اور سرکاری سیکٹر کے ہر فل ٹائم ملازم کو ملازمت کے پہلے پاس سال کیلئے ہر سال ماہانہ تنخواہ کے 21 دنوں کے حساب سے پیسے ملیں گے۔
اس صورت میں جب ملازمت 5 سالوں سے زیادہ ہوں گی ، ملازمین تیس دنوں کی بیسک سیلری کیلئے اپنے کام کے پہلے سال کے بعد کے ہر سال کے حساب سے حقدار ہوں گے۔ یہ پہلے پانچ سالوں کیلئے 21 دن کی تنخواہ سالانہ کے علاوہ دیئے جائیں گے۔
یہ قانون ہر زمرے میں کام کرنے والوں کی گریجویٹی کا تعین کرے گا۔
قانون کے مطابق ایک سال کی ملازمت مکمل نہ کرنے والوں کو کوئی گریجویٹی نہیں ملے گی۔
قانون کے مطابق وفاقی قانون کی نئی ڈگری کے مطابق اس قانون کا مقصد پائیدار ، خوشحال اور مسابقی لیبر مارکیٹ کا قیام عمل میں لانا ہے۔
Source : Gulf News






