متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 2022ء میں ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری ملے گی

دبئی ایکسپو 2020 اور کورونا سے نمٹنے کے مثبت اثرات سے ملازمت کی منڈی اور معیشت میں بہتری آگئی‘ یو اے ای میں تقریباً 43 فیصد کاروبار 2022 میں تنخواہوں میں اوسطاً 3 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں

متحدہ عرب امارات میں سال 2022ء میں ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری ملے گی کیوں کہ یو اے میں تقریباً 43 فیصد کاروبار 2022 میں تنخواہوں میں اوسطاً 3 فیصد اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس کی وجہ یہ ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی اور حکومت کی جانب سے کووِڈ 19 وبائی امرض سے نمٹنے کے مثبت اثرات سے ملازمت کی منڈی اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔

دی نیشنل نے بھرتی ایجنسی کوپر فچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ Cooper Fitch UAE سیلری گائیڈ 2022 نے متحدہ عرب امارات میں 600 سے زائد کمپنیوں سے رائے شماری کی ، جس میں پتہ چلا کہ 35 فیصد کاروباری ادارے تنخواہوں کو صفر سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جب کہ 4 فیصد کمپنیاں ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی پیشکش کریں گی ، 69 فیصد اور 5 فیصد اجرتوں میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ اضافہ کریں گے۔

کوپر فِچ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ٹریفور مرفی نے کہا کہ ہم پیش گوئی کرتے ہیں کہ 2022 میں یو اے ای میں تنخواہوں میں 3 فیصد اضافہ ہو گا ، متحدہ عرب امارات کے بہت سے روایتی طور پر مضبوط شعبوں جیسے کہ سیاحت ، رئیل اسٹیٹ اور ہوا بازی کو وبائی امراض کے دوران سخت نقصان پہنچا تھا لیکن اس کے بعد سے ایئر لائنز اور مہمان نوازی کے شعبے دونوں کے لیے دوبارہ خدمات حاصل کرنے کے اعلانات کے ساتھ مثبت بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں کورونا وباء شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات نے کاروباروں کی مدد کے لیے معاشی محرک اقدامات میں اربوں درہم خرچ کیے ہیں ، ایکسپو 2020ء دبئی سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ، سیاحت کی سرگرمیوں میں بہتری اور اقتصادی بحالی کے دوران اخراجات میں اضافہ کے سبب متحدہ عرب امارات کے غیر تیل کے نجی شعبے میں کاروباری سرگرمی نومبر میں تقریباً ڈھائی سالوں میں اپنی مضبوط ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کوپر فچ کی تحقیق کے مطابق تقریباً 37 فیصد تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال تنخواہوں میں کوئی تبدیلی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے جب کہ 19 فیصد نے کہا کہ وہ 2022 میں تنخواہوں میں 10 فیصد تک کمی کریں گے جب کہ امارات میں اکتالیس فیصد کمپنیوں نے کہا کہ انہوں نے 2021 میں تنخواہوں میں اضافہ کیا ، ایڈوائزری، ہیومن ریسورس، مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، حکمت عملی اور عوامی شعبوں کے کاروباروں نے کہا کہ انہوں نے تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button