خلیج اردو
ابوظہبی:محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ نے رہائشی کی پارکنگ پرمٹ سروس ایپلیکیشن کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا جس کا مقصد صارفین کے تجربے کو آسان بنانا ہے۔ ڈارب پلیٹ فارم کی ویب سائٹ اور ڈارب ایپلیکیشن پر رہائشیوں کی پارکنگ پرمٹ سروس موجود ہے۔
نیا نظام رہائشیوں کو پارکنگ پرمٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانے، اجازت ناموں کی تجدید کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ سسٹم موجودہ رہائشیوں کے پارکنگ پرمٹ میں موجود معلومات میں بغیر کسی دستاویز کے ترمیم کرنے کی درخواستوں کو بھی قبول کرے گا۔یہ نظام پارکنگ پرمٹ کیلئے درکار دستاویزات اور ریکارڈ کی فراہمی کیلئے ڈیٹا سسٹم کو مربوط بناتا ہے۔اس کے ذریعے سروس فیس اور جرمانے کی ادائیگی بھی ایک ساتھ ممکن ہوگی۔
انٹیگیٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کے مطابق درخواست جمع کرانے اور فیس کی ادائیگی کے فوری بعد پارکنگ پرمٹ کا اجازت نامہ جاری کردیا جائے گا۔ موجودہ جرمانے کی صورت میں صارفین کو فوری طور پر اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے جرمانے کے ساتھ سروس فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔
سروس فیس کی ادائیگی کے بعد صارفین کو پارکنگ پرمٹ کی منظوری کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے سسٹم کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔آئی سی ٹی کے حکام دو ہفتوں کے اندر پارکنگ پرمٹ کی درخواست دینے والے صارف کی معلومات کا جائزہ لیں گے۔
آئی سی ٹی نے ڈارپ کے ذریعے گاڑیوں کی معلومات لینے اور جرمانے ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔جرمانہ ایک ماہ کے اندر ادا کرنے والے صارفین کو پچیس فیصد رعایت بھی دی جائیگی۔ابوظہبی میں رہائشی پارکنگ کیلئے اس سروس کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔رہائشی ڈارپ پلیٹ فارم کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن سے پارکنگ پرمٹ کے حوالے سے سروس فیس اور جرمانوں کے بارے میں مزید معلومات لے سکتے ہیں۔
SOURCE: KHALEEJ TIMES







