خلیج اردو
دبئی : ایک سیاح کو دبئی میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے کیونکہ وہ دبئی ایئرپورٹ سے 1.6 کلو کوکین سمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی۔
دبئی کی ابتدائی عدالت نے خاتون کو سات سو ڈالر کے عوض کوکین کا پیکٹ سمگل کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ خاتون کے مطابق یہ مواد اسے برازیل سے ایک شخص نے دیا تھا اور دبئی میں کسی کے حوالے کرنے کا کہا تھا اور بدلے میں سات سو ڈالر دیئے۔
پچھلے سال نومبر میں دبئی کسٹم آفیسر نے ایک خاتون کا سامان مشکوک قرار دیا اور جب اس کی تلاشی لی گئی اور اسے ٹیسٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ کوکین ہے۔ منشیات خاتون کے بیگ میں چھپائی گئی تھی۔
خاتون نے تائثر دیا کہ وہ اس سامان کے بارے میں نہیں جانتی اور یہ بیگ اور کسی شخص نے کسی دوسرے شخص تک پہنچانے کیلئے دیا ہے۔
دبئی کے استعاثہ عامہ نے خاتون کو کوکین سمگل کرنے کے الزام میں پانچ سال قید اور پچاس ہزار درہم کا جرمانہ کیا۔ سزا مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر بھی کیا جائے گا۔
Source : Gulf News







