خلیجی خبریں

سعودی عرب میں جعلی ڈیزائنر اشیا فروخت کرنے والا سوشل میڈیا اینفلوئنسر گرفتار

خلیج اردو: سعودی عرب میں جعلی ڈیزائنر اشیا فروخت کرنے والے سوشل میڈیا اینفلوئنسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا نے سعودی وزارت تجارت کے حوالے سے بتایا کہ سوشل میڈیا اینفلوئنسر نے ریاض کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں 2 پرتعیش اپارٹمنٹس کرائے پرلے رکھے تھے اورجعلی اشیا کی ڈیلیوری کے لئے لگژری گاڑیوں کا استعمال کرتا تھا جس سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
سعودی وزارت تجارت کے مطابق سوشل میڈیا اینفلوئنسر کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ سے فروخت کی گئی جعلی ڈیزائنر اشیا کی مالیت ایک لاکھ چھیاسی ہزار ڈالرز سے زیادہ ہے۔ فروخت کی جانے والی جعلی ڈیزائنر اشیا میں بیگز،پرس، دیگراستعمال کی اشیا سامل ہیں جن پر جعلی ڈیزائنر لیبل لگا کر فروخت کیا جا رہا تھا۔

حکام نے سوشل میڈیا اینفلوئنسر کے اپارٹمنٹس پر چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں جعلی ڈیزائنر اشیا برآمد کیں۔

جعلی ڈیزائنر فروخت کرنے والے سوشل میڈیا اینفلوئنسر کو قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں جعلی ٹریڈ مارک اور اشیا کی فروخت پر ایک سال قید اور10 لاکھ سعودی ریال جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button