عالمی خبریں

امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت، خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا

خلیج اردو
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے متعلق مثبت پیش رفت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جس کے عالمی معیشت پر اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل 98 ڈالر فی بیرل تک گر گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 97 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔

ادھر یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ بعض مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا، جبکہ دیگر میں محدود بہتری ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق امریکا۔ایران مذاکرات میں پیش رفت سے توانائی کی فراہمی میں استحکام اور عالمی معیشت میں بہتری کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button