
خلیج اردو
ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کے مکمل سرنڈر تک جنگ پوری شدت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، اور یہ پیش رفت ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کی مکمل فتح تک جاری رہے گی۔
پاسداران انقلاب کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر سید ماجد موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے لانچ سسٹمز امریکا اور اسرائیل کو حیران کر دیں گے، جبکہ ایران کی میزائل طاقت نے مقبوضہ علاقوں کے آسمانوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔
ایرانی فوجی قیادت سے وابستہ میجر جنرل عبداللہی کا کہنا ہے کہ ایران کا فوجی نظریہ اب دفاعی سے بدل کر جارحانہ جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے، اور حکمت عملی بھی اسی کے مطابق ترتیب دی گئی ہے۔
ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہو رہا ہے تو یہ جنگ کے نئے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں جاری کشیدگی کے دوران اپنے مؤقف پر قائم ہے اور کسی دباؤ میں آ کر اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے سخت بیانات اور جارحانہ حکمت عملی کے اشارے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور تنازع کے طویل ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہیں۔






