خلیج اردو
شارجہ: الخان روڈ پر سکول بس میں اچانک آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شارجہ کی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا تاہم بس مکمل جل کر خاکستر ہو گئی۔
آگ لگنے کے بعد پولیس نے روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا اور گاڑیوں کو دوسری سائیڈ پر ڈائیورٹ کیا گیا۔