
خلیج اردو: ایک 32 سالہ خلیجی شہری کو چھ ماہ قید اور 50,000 درہم جرمانے کے ساتھ ساتھ اس کے ڈرائیونگ لائسنس معطلی کی سزا سنا دی گئی۔
سزا یافتہ شخص سے عمارت کے گارڈ کے رشتہ دار کو 150,000 درہم معاوضہ دینے کو بھی کہا گیا تھا۔
دبئی پولیس کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنی منگیتر کے ساتھ زبانی جھگڑے کے دوران غیر ارادی طور پر عمارت کے گارڈ پر چڑھ گیا تھا۔
منگیتر نے تفتیش میں بتایا کہ ملزم اس کی رہائش گاہ کے قریب ایک جگہ پر آیا تھا جب وہ اس کی گاڑی میں بیٹھی اور جھگڑا ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں ملزم نے اس پر حملہ کر دیا، جس کے بعد اس نے مدد کے لیے پکارا اور گاڑی کا چلتی گاڑی کادروازہ کھول دیا۔
اس کے بعد عمارت کے گارڈ نے مدد کے لیے خاتون کی چیخیں سنی اور چلتی کار کے دروازے کو تھام لیا، جس کے نتیجے میں وہ بھاگ گئی۔
خاتون نے پہلے بتایا تھا کہ وہ ملزم کے ساتھ شراب کی لت کی وجہ سے رشتہ ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے منگیتر نے پھر اس سے کہا کہ وہ اسکو تحفہ دیا پہوا فون واپس کرے جو اس نے دیا تھا، جس نے انکی ملاقات کرانے میں مدد کی تھی۔







