
خلیج اردو
دبئی۔ ایک یونانی فارماسسٹ کو بھیک مانگنے کے الزام میں گرفتار کرکے ایک مہینے جیل کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم لوگوں سے پیٹرول ٹینکی بھرنے کے بہانے بھیک مانگتے تھے۔
عدالتی کارروائی کے مطابق ایک شخص نے دیکھا کہ ایک نوجوان اس کے پاس آیا اور پیٹرول ٹینک بھرنے کے لیے رقم مانگی اور جب اس نے رقم دے دی تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ دوسرے شخص کو بھی اس نے روکا اور وہی بہانے کرکے پیسے بٹورے۔
جب عینی شاہد نے اس بندے کو اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالتے ہوءے دیکھا تو وہ حیران رہ گیا کہ کیسے خودکوبے روزگار کہنے والا شخص اے ٹی ایم سے رقم نکالسکتا ہے۔
انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ اگرچہ وہ وہاں سے بھاگ گیا تھا مگر کھلاڑی نے اس کی گاڑی کا نمبر نوٹ کیا تھا۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مبینہ بھکاری کو گرفتار کرکے ایک مہینے کیلئے عدالت سے سزا دلوائی ہے۔
Source: Gulf News







