متحدہ عرب امارات

اب ویکسین شدہ افراد کیلئے سفر کرتے وقت پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں،متحدہ عرب امارات نے نئے سفری ضوابط کی وضاحت کردی

خلیج اردو
دبئی۔ متحدہ عرب امارات میں 26 فروری کو سفری لوازمات سے متعلق تفصیلات کو اپڈیٹ کیا گیا ہے جس کے مطابق اب رہائشیوں کو جی ڈی آر ایف اے اور آئی سی اے کے پیشگی اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے یہاں آنے والے مسافروں کے لیے ایئر لائنز نے اپنے اپڈیٹ شدہ رولز جاری کیے ہیں۔

اس سمیت سفر کے لیے اب پی سی آر ٹیسٹ جو رخصتی کے وقت کیا جاتا تھا ، اس کی شرط ختم کر دی گئی ہے جس کو مسافر غنیمت سمجھ رہے ہی۔ اس بات کا فیصلہ نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا۔ اس کا اطلاع 25 فروری سے کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ویکسین شدہ افراد کیلے پیشگی کرایا گیا ٹیسٹ بھی ختم کردیا گیا ہے جبکہ گرین لسٹ بھی ختم کی گئی ہے۔

اگر آپ ایک رہائشی ای سیاح ہیں اور آپ متحدہ عرب امارات سفر کرنا چاہتے ہیں تو زیل میں آپ کے لیے پروٹوکول دیئے گئے ہیں۔

آئی سی پی اور جی ڈی آر ایف اے کا پیشگی اجازت نامہ اب نہیں چاہیئے۔ اگر آپ پاکستان ، بھارت ، بنگلادیش ، سری لنکا سے یو اے ای جارہے ہو تو پہلے کی مانند آپ کو مذکورہ اداروں سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس حوالے سے اتحاد ، ایمریٹس اور ایئرانڈیا نے اپنے ویب سائیٹ کو اپڈیٹ کیا ہے۔

ایمریٹس نے کہا کہ تمام رہائشیوں کو اب جی ڈی آر ایف اے یا آئی سی پی کے اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ویکسین شدہ افراد کے لیے تو نہیں لیکن اگر آپ ویکسین شدہ نہین تو اس کے لیے آپ کو 48 گھنٹے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ رخصی کے وقت پیش کرنا ہوگا۔

کونسی ویکسین سرٹیفیکیٹ قابل قبول ہیں؟

یہ یاد رکھنا لازم ہے کہ وہ ویکسین جو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں ، کا سرٹیفیکٹ ہی قابل قبول ہوگا۔ ویکسین کی سرٹیفیکٹ کا کیو آر کوڈ سے منسلک ہونا لازم ہے۔

اگر کوئی شخص کرونا سے صحت یاب ہوچکا ہو تو اسے صحت یابی کا سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہوگا جو کیو آر کیوڈ سے منسلک ہونا لازم ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button