
خلیج اردو
دبئی: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمد چوہدری نے ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی میں آج پاکستانی پویلین میں ماہ کشمیر کی ابتدا کر لی۔
پاکستان کے سفیر افضل محمود نے صدر سلطان محمود کا ایکسپو میں استقبال کیا۔ سفیر افضل محمود نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کو پویلین کے ڈیزائن سے متعلق آگاہ کیا اور اس کے اعراض و مقاصد بارے بریفنگ دی۔
مارچ ایکسپو کا آخری مہینہ ہے اور پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یہ پورا مہینہ آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے منائے۔ پوارط مہینہ پاکستان سیاحتی اور ثقافتی کلچر اور یہاں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرے گا۔
ایکسپو سے خطاب میں بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ اے جے کے میں سیاحت ، معدنیات اور ہائیڈروپاورپراجکٹ سیکٹر میں بہت سے مواقع ہیں۔
ایکسپو 2020 نے دنیا کو یہ موقع دیا کہ وہ اپنی ثقافت اور سیاحت سے متعلق مواقع سے دنیا کو آگاہ کریں۔ صدر سلطان محمود نے کہا کہ ہم پورے مہینہ اپنے علاقے میں موجود مواقع سے متعلق دنیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں نے خصوصی دلچسپی دکھائی ہے اور اس علاقے میں سرمیہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پاکستانی پویلین کی تعریف کی اور کہا کہ جس انداز میں پویلین نے مختلف مواقع کو اجاگر کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔
پاکستان پویلین اپنی تاریخ سے لے کر ثقافت تک مستقبل کے امکانات تک ملک کی خوبصورتی سے نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے اس پراجیکٹ سے وابستہ فنکاروں کو اس کے رنگین چہرے اور دلکش دستاویزی فلموں کے ذریعے خوبصورت انداز میں پیش کرنے پر بھی سراہا۔
Source: Khaleej Times







