
خلیج اردو
دبئی: دبئی میں دو افراد کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں جیل کی سزا سنا دی گئی ہے کیونکہ دونوں افراد نے ایک خاتون کو یو اے ای لاکر جسم فروشی پر مجبور کیا تھا۔
دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک مرد اور ایک خاتون کو تین سال جیل کی سزا سنائی کیونکہ انہوں نے ایکم خاتون کو جسم فروشی پر مجبور کیا تھا اور اسے حبس بے جا میں رکھا تھا۔ انہین سزا کے بعد جلا وطن بھی کیا جائے گا۔
یہ واقعہ جون دوہزار اکیس کا ہے جب ایک افریقی خاتون نے پاس میں سے گزرتے پولیس پٹرولنگ کو آوازلگائی اور ان کو بتایا کہ انہیں دو افریقیوں نے اغوا کرکے جسم فروشی پر مجبور کیا اور اس پر تشدد بھی کی۔
متائثرہ خاتون کی شہادت کے مطابق اس اس کی ایک دوست کی جانب سے یو اے ای میں نوکرانی کی جاب کی آفر دی گئی اور اسے اس نے قبول کیا کیونکہ اسے خاندان کو معاونت فراہم کرنے کیلئے ضرورت تھی۔
اس نے بتایا کہ اسے ایک شخص نے ہوائی سفر کا ٹکٹ بھجوایا اور اس کا پورا خرچہ اٹھایا۔ جب وہ ملک پہنچی تو اس کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا اور اسے ایک دوسری افریقی خاتون کے پاس لے گیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرے گی اور بدلے میں انہیں بیس ہزار درہم کی تنخواہ ملے گی۔
وہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتی رہی مگر ایسا ممکن نہ ہوا جس کے بعد تین مہینے گزرنے کے بعد وہ ملزمان کو چکما دینے میں کامیاب ہوئی۔ اس نے بتایا کہ وہ بیمار ہے اور دوائی لینا چاہتی ہے۔ اسے ایک شخص کے ہمراہ جانے کی اجازت دی گئی۔
وہ اس شخص سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوئی اور ان کے آبائی ملک میں سے کسی کے پاس چلی گئی جس نے اسے پناہ دی۔ اس نے متائثرہ خاتون کی مدد کیلئے اغواکاروں سے رابطہ کیا اور ان کا پاسپورٹ لینے کی درخواست کی۔
اغواکاروں نے اسے ایک اپارٹمنٹ میں بلایا اور وہاں سے اسے بھی اغوا کیا اور اسے مجبور کیا کہ وہ ان کی تحویل سے بھاگ جانے والی لڑکی کی تفصیلات بتائے کہ وہ کہاں ہے۔
اس کے بعد وہ ان کے ہمراہ اس اپارٹمنٹ میں جانے لگے جس میں خاتون نے پناہ لی تھی۔ راستے میں لڑکی کے دوست نے پولیس موبائل دیکھی اور چلانے لگا۔ جب پولیس نے دیکھا تو مدد کو لپکے۔
ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے دھر لیا۔پہلے ملزم نے پولیس کو دوسری خاتون ملزم کے پاس لے جاکر اسے بھی گرفتار کروایا۔
پولیس نے مقدمے سے ان پر جرم ثابت کروایا اور سزا دلوائی جس کے پوری ہوجانے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔
Source: Khaleej times







