
خلیج اردو
دبئی: دبئی کی اپلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دو افریقی باشندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ متائثرہ شخص کو ۳۱۷۰۰۰ درہم کی رقم ادا کریں۔ انہوں نے ایک ریسٹورنٹ کے منیجر پر تشدد کرکے یہی رقم اس ریسٹورنٹ سے چوری کی تھی۔
ان کی مدد کیلئے ایک تیسری ملزم بھی تھا جس کو بھی جیل کی سزا سنائی گئی۔
یہ واقعے پچھلے سال جنوری کا ہے جب سمندری خوراک کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے منیجر نے پولیس کے ساتھ شکایت درج کی کہ انہیں حبس بے جا میں رکھ کر ان پر تشدد کیا گیا اور انہیں لوٹا گیا۔
متائثرہ شخص نے بتایا کہ تین افریقی باشندوں نے ان سے ۳۱۷۰۰۰ درہم کی رقم لوٹا اور مارپیٹ بھی کی۔
اپلنٹ کورٹ نے افریقی باشندوں کو دو سال جیل اور چوری شدہ رقم واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ منیجر نے بتایا تھا کہ ان کے ہاٹھ سے چوری ہونے والی رقم اس ہوٹل کے مالک کی تھی جس کیلئے وہ کام کرتا تھا۔
پولیس نے اس شکایت کی چھان بین کی اور سی آئی ڈی افسران کی مدد سے اور نگرانی کے کیمروں سے مدد لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ان ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔
Source: Khaleej times







