متحدہ عرب امارات

دوستی نعمت ہے لیکن بری دوستوں کے محفل کا انجمام پھر خوفناک ہوتا ہے

خلیج اردو

دبئی: دبئی کی فوجداری عدالت نے دو دوستوں کو منشیات کے استعمال پر سخت سزا سنائی ہے۔

 

پہلا ملزم اے جو بتیس سالہ ایشیائی شخص ہے، کو پانچ سال قید ، بیس ہزار درہم جرمانہ اور سزا مکمل ہونے کے بعد جلاوطن کیا جائے گا۔

 

ان پر الزام ہے کہ اپنے دوست کو منشیات کی فراہمی میں مدد کی اور اسے منشیات کے استعمال کیلئے جگہ بھی دی۔ دوسرے دوست کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کیلئے قید کی سزا سنائی گئی۔

 

پولیس تحقیقات کے مطابق پولیس کے انسداد منشیات محکمے نے چونتیس سالہ ایشیائی شخص کو گرفتار کیا تھا۔ ان سے تحقیقات کے دواران انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بہترین دوست کے ساتھ منشیات استعمال کرتا ہے اور وہ اسے مفت میں منشیات فراہم کرتا ہے۔

 

پولیس نے بتیس سال کی عمر کے اس کے دوست کو گرفتار کیا جس نے اقرار کیا کہ وہ اپنے دوست کو منشیات فراہم کرتا ہے کیونکہ اسے بہت پسند ہے۔

 

عدالت کا کہنا ہے کہ پہلے ملزم کو انسداد منشیات کے جنرل ایڈمنسٹریشن نے گرفتار کیا کیونکہ وہ کرسٹل منشیات کا استعمال کرتا تھا۔ اس نے جرم کا اقرار کیا اور بتایا کہ اسے دوست نے منشیات فراہم کیں ہیں۔

 

چونکہ پہلا دوست ابتدا میں اقرار کر چکا تھا اسی وجہ سے عدالت نے بعد میں اس کے انکار کو قبول نہیں کیا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button