
خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ہفتے کے روز نے یونین فورٹریس 8 پریڈ میں شرکت کی ہے۔ پریڈ کا انعقاد ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی میں ہوا تھا۔
یونین فورٹریس کی تقریب کے انعقاد کا مقصد متحدہ عرب امارات کی افواج کی جانب سے ملک اور عوام کے تحفظ کیلئے ٹرین شدہ افواج کی صلاحیتوں اور استعداد کو اجاگر کرنا ہے۔
اس پریڈ میں مختلف سرگرمیاں اور ایک جامع ڈرل شامل ہے جو سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیا گیا۔
شیخ محمد نے ملک کی دفاعی افواج کی جدید صلاحیتوں کی تعریف کی اور متحدہ عرب امارات کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مسلح افواج کے کے کردار کی تعریف کی۔
دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج، صدارتی گارڈ، اور دبئی پولیس نے جنگی مشنوں اور مشقوں کی نقلیں پیش کیں جو مختلف پیچیدہ چیلنجنگ منظرنامے میں مخالفین کو منہ توڑ جواب دینے کی ان کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔
شیخ محمد نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی قیادت میں قوم کی حفاظت اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت اور شیخ محمد کی حمایت اور پیروی میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی جانب سے ادا کیے گئے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
ملکی افواج کی استعداد اور کسی جارحیت کو جواب دینے کی صلاحیت پر بات کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا کہ مسلح افواج نے ملک کے ساتھ وفاداری کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔
انہون نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے دنیا کیلئے پائیدار اور محفوظ سیکورٹی ماڈل کی مثال پیش کی ہے۔
شیخ محمد نے کہا کہ "سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیارات فراہم کرکےانہوں نے متحدہ عرب امارات کو ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کرنے والے ممالک کا اعتماد حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔"
ایکسپو 2020 دبئی کے سیاحوں، مہمانوں اور عہدیداروں کے ایک بڑے ہجوم کے مشاہدہ میں، یونین فورٹریس 8 پریڈ اور ملٹری شو نے روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے بڑے ایونٹس کو محفوظ بنانے میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج اور صدارتی گارڈ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
یونین فورٹریس 8 میں سیکورٹی اور دہشت گردی کے خطرات سمیت دیگر خطرات سے متعلق مختلف منظرناموں کے جوابات کے نقوش شامل ہیں۔
پریڈ میں خواتین اہلکاروں کی اعلیٰ جنگی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
یونین فورٹریس 8 کا اختتام مرکزی پوڈیم کے سامنے حصہ لینے والی گاڑیوں، یونٹس اور اہلکاروں کی پریڈ کے ساتھ ہوا۔
یہ تقریب عوام کیلئے تھی اور اس میں ان کو شرکت کی جازت تھی۔ یہ متحدہ عرب امارات کی افواج کی جانب سے عوام کیلئے ان کے دل میں محبت اور قبولیت کا اظہار تھا۔
Source: Khaleej Times







