
خلیج اردو
اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے جمعہ کے دن اپنے فیصلے میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہے۔ اس حوالے پاکستان نے اس فیصلے کو میرٹ کے منافی قرار دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ میرٹ کے مطابق نہیں بلکہ اس کے پیچھے سیاسی وجوہات اور مفادات شامل ہیں۔
خلیج ٹائمز کو انٹرویو میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرنے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ میرٹ کا قتل ہے۔ شنید ہے کہ فیصلہ بڑی طاقتوں کے دباؤ پر کیا گیا ہے۔
مسٹر ترین نےکہا کہ اف اے ٹی ایف کے دیئے گئے اہداف حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان کو بڑی کامیابیوں کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھا گیا۔ جو پاکستان کے اسٹریٹجیک پالیسی فیصلوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کےاعتراف کے باوجود پاکستان کے خلاف مخالفانہ فیصلہ جاری کیا گیا۔







