متحدہ عرب امارات

تلواریں اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظبہی پولیس نے تین افراد کو تلواریں اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پیر کے روز ابوظبہی پولیس نے کہا ہے کہ الدرفہ میں مرساد برانچ جو الرساد ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل سیکورٹی سیکٹر سے منسلک ہے، نے دو ایشائی باشندوں اور ایک افریقی کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کو ان کے سیکورٹی مخبروں نے اطلاع دی تھی کہ یہ گروہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

حکام نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس نے معاملے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔

تمام تر تحقیقات کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس ٹیم نے ملزمان سے تلواریں، چاقو اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔

ابوظہبی پولیس نے غیر قانونی اور ممنوعہ سرگرمیوں اور طرز عمل پر قابو پانے کے لیے اپنی کمٹمنٹ کا اعادہ کیا ہے جو افراد اور معاشرے کو عام طور پر نقصان پہنچاتے ہیں۔

فورس نے کمیونٹی ممبران پر بھی زور دیا ہے کہ وہ سرکاری چینلز کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں اور طریقوں کی اطلاع دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button