متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں: ایمریٹس اور فلائی دبئی نے اٹھ مئی تک تین ممالک کیلئے پروازیں معطل کر دیں

خلیج اردو
دبئی:

یو اے ای کی کچھ ایئر لائنز نے خطے میں جاری تناؤ کے درمیان روس، یوکرین اور بیلاروس کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں 8 مئی 2022 تک توسیع کی ہے۔

دبئی میں موجود ایمریٹس ایئر لائن پر جاری کردہ ایک ٹریول اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمریٹس پارٹنر ایئر لائنز ، فلائی دبئی اور ایس 7 نے ان علاقوں پر فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے روس، یوکرین اور بیلاروس کے لیے کچھ پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ان شہروں میں پرواز کے لیے بک کرائے گئے صارفین کو ان کی آخری منزل کے طور پر ان کے اصل مقام پر بورڈنگ کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔

فلائی دبئی نے 8 مئی 2022 تک درج ذیل مقامات کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

کیو،اوڈیسا، کراسنودار، روستو، منسک۔

ایس سیون نے اگلے اطلاع تک درج ذیل مقامات کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

کراسنودار، روستو، اناپا ، گیلندزخ ، ایلیسٹا، سٹاوروپول ،بیلگوروڈ،بریانسک ، اوریل ، کرسک ، وورونیزح ، سمفروپول وغیرہ اس میں شامل ہے۔

اس سے قبل فروری میں ایئر لائنز نے فوجی تنازعہ کی وجہ سے پروازوں اور مسافروں کی حفاظت کا حوالہ دیتے ہوئے پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ کیا تھا۔

روسی حملے کے بعد فروری میں یوکرین اسٹیٹ ایئر ٹریفک سروسز انٹرپرائز نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ یوکرین کی فضائی حدود کے شہری صارفین کے لیے ہوائی ٹریفک خدمات کی فراہمی معطل ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button