متحدہ عرب امارات

فٹ بال میچ میں افراتفری : فساد برپا کرنے والوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے

خلیج اردو

ابوظبہی: ہفتے کے روز العین اور الوحدہ کلبوں کے درمیان ہونے والے فٹ بال میچ میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ابوظہبی میں پبلک پراسیکیوٹرز نے ان تمام فٹ بال شائقین کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جو اس افراتفری کے ذمہ دار تھے۔

 

ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف قائم قانونی طریقہ کار کے مطابق سختی سے نمٹیں گے جنہوں نے ہنگامہ آرائی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

 

افسران نے کلب کے شائقین کے درمیان اسپورٹس مین شپ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے دوران دوسروں کی جانوں اور سیفٹی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

 

پراسیکیوٹرز نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا قانون تمام افراد کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہے اور ایسے معاملات میں مخصوص قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں مقرر کرتا ہے تاکہ معاشرے کے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button