دوبارہ جرم کرنے پر جرمانے میں دوگنا اضافہ کیا جائے گا-
دبئی کی اکانومی نے پیر کو انکشاف کیا کہ دبئی میں 7 تاجروں پر ماسک کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے-جن میں القصیس ، االجداد اور ورثان میں ایک فارمیسی شامل ہے-
الصفا میں دو سپر مارکیٹس۔ دبئی ساؤتھ میں ایک تجارتی کمپنی۔ دبئی کی اکانومی نے مزید کہا کہ ایک میرین سروسز کمپنی پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور یہ بھی پتہ چلا کہ میرین سروسز کمپنی کے پاس ماسک فروخت کرنے کا لائسنس بھی نہیں تھا-
تجارتی تعمیل اور صارفین کے تحفظ سی سی سی پی (CCCP) کے شعبے نے صارفین کی شکایات موصول ہونے پر تاجروں کے خلاف کارروائی اور تحقیقات کرنے کے بعد جرمانہ عائد کیا ۔ دوبارہ جرم کرنے سے جرمانے میں دوگنا اضافہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں ان کا کاروبار بھی بند کیا جاسکتا ہے۔
دبئی اکانومی نے تاجروں کو موجودہ صورتحال کا غیر مناسب فائدہ اٹھانے سے خبردار کیا اور ساتھ ہی فارمیسیز اور طبی سامان کی فراہمی کرنے والوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ لازمی سامان مثلا ماسک ، سینیٹائزرز اور جراثیم کش اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرکے اپنی معاشرتی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
صارفین کسی بھی شکایت کی اطلاع دے سکتے ہیں ، خاص طور پر بنیادی ضروریات کی قیمتوں سے متعلق -حال ہی میں صارفین کی آسانی کے لئے پرائس-ڈاٹ-اےای (Price.ded.ae) پورٹل لانچ کیا گیا ہے- صارفین 600 54 55 55 پر کال کرکے یا ایپل ، گوگل ، اور ہواوے اسٹورز پر دستیاب دبئی کنزیومر ایپ کے ذریعہ بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں-
Source : Gulf News
21 April 2020







