عالمی خبریں

کورونا وائرس:24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 1،433 کوویڈ-19 اموات ریکارڈ: جان ہاپکنز یونیورسٹی

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ۔ امریکہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1،433 اموات ریکارڈ کی گئیں -جس سے امریکہ میں اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 42،094 پر پہنچ گئی-

بالٹیمور میں قائم یونیورسٹی کے مطابق ، عالمی سطح پر صحت کے بحران کے آغاز کے بعد سے ہی امریکہ میں کوویڈ-19 کے 784،000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

نیویارک امریکہ میں وبا پھیلنے کا مرکز بن چکا ہے-

گورنر اینڈریو کوومو نے پیر کو اعلان کیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 478 اموات ریکارڈ کی گئیں ، جو پیچھلے دو ہفتوں کے مقابلے میں سب سے کم تھیں۔

Source : Khaleej Times
21 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button