متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مشہور برینڈز کے نام پر جعل سازی : جعلی برانڈڈ بیگ فروخت کرنے پر ایک شخص گرفتار

خلیج اردو
دبئی: دبئی کا رہائشی جعلی برانڈ کے 100 سے زائد بیگ فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہوگیا ہے۔دبئی کی ابتدائی عدالت نے حال کیس کی سماعت کی جس میں 26 سالہ شخص کو اپارٹمنٹ میں 104 جعلی بیگ فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

دبئی پولیس کو اس متائثرہ برانڈ کے ذریعہ بتایا کیا گیا تھا کہ اس برانڈ کی جعلی مصنوعات فروخت کی جارہی ہیں۔ شکایت ملتے ہی کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی ایک ٹیم نے ملزم کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کراسے گرفتار کر لیا۔

"ملزم نے تحقیقات کے دوران ان کو فروخت کرنے کے مقصد سے جعلی بیگ رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکٹس جعلی ہیں اور اس نے انہیں بغیر کسی بل کے ایک شخص سے سستے داموں خریدا تھا۔

متعلقہ برانڈ کے نمائندے نے دعویٰ کیا کہ جعلی مصنوعات نے کمپنی کی ساکھ کو بڑا نقصان پہنچایا۔

کمرہ عدالت میں پیش ہونے میں ناکامی پر ججوں نے ملزم کے خلاف جعلی مصنوعات فروخت کرنے کے جرم میں 5,000 درہم جرمانہ جاری اور بیگ ضبط کر لیے ہیں۔ دعا علیہ کے خلاف معاوضے کے دعوے کے لیے سول سوٹ درج کر لیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button