متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اگر آپ صارفین کو گمراہ کیلئے آن لائن اشتہارات یا پروموشن کرتے ہیں تو 500,000 تک جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کےاستعاثہ عامہ نے خبردار کیا ہے کہ اشتہارات اور پروموشنز کے ذریعے صارفین کو گمراہ کرنے والوں کو قید اور 500,000 درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو کے ذریعے، پبلک پراسیکیوشن نے نوٹ کیا کہ سزا افواہوں اور سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے کے لیے 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 کے آرٹیکل 48 کے عین مطابق ہے۔

حکام کے مطابق اگر انفارمیشن نیٹ ورک ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشنز یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کوئی بھی شخص اس جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اسے قید اور جرمانہ کی سزا ہوگی یا دونوں ہوں گے۔ جرمانہ کم از کم 20,000 سے زیادہ سے زیادہ 500,000 درہم تک ہوں گے۔

حکام کے مطابق، تعزیری اقدام کسی ایسے شخص پر بھی لاگو ہوتا ہے جو گمراہ کن اشتہارات یا غلط ڈیٹا کے ذریعے اشیا یا خدمات کی تشہیر کرتا ہے۔

یہ پوسٹس پبلک پراسیکیوشن کی کمیونٹی کے ارکان میں قانونی ثقافت کو فروغ دینے اور ملک میں تازہ ترین قانون سازی کے بارے میں ان کی آگاہی بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button