
خلیج اردو
العین : العین کے ایک باپ کو اپنے بیٹے سے متعلق غفلت کا مظاہرہ کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ جب اس کا بیٹا گرم پانی سے جل گیا تو باپ نے نظر انداز کیا جس کی وجہ سے اس پر 5000 درہم جرمانہ کیا گیا ہے۔
العین فیڈرل کورٹ آف فرسٹ انسٹینس نے ایک عرب شخص کو بچوں کے حقوق کے قانون کے آرٹیکل 60 کے تحت غفلت کا مرتکب پانے پر یہ سزا سنائی تھی۔
سرکاری عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ متائثرہ بچہ جو بظاہر اپنے والد کی تحویل میں تھا، اس کے جسم پر شدید جھلس گیا تھا جب اس نے گرم پانی والے جگ کو لات ماری تھی اور جس کی وجہ سے اس میں پڑا پانی بچے پر گر کر اسے جلا گیا تھا۔
باپ نے بچے کو گھر پر ایک گھریلو ملازمہ کی دیکھ بھال میں چھوڑ دیا تھا جب اس کے والدین خاندانی تنازعات کی وجہ سے الگ ہو گئے تھے۔ گھریلو ملازمہ نے دھیان نہیں دیا کہ بچہ گرم پانی کے قریب ہے اور وہ کچن میں پلیٹیں دھونے میں مصروف رہی۔
جلنے کے واقعے کے بعد بچے کو اسپتال لے جایا گیا۔
ماں باپ کی علیحدگی کے بعد عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جارہا تھا اور اس دوران والدہ گھر سے نکل گئی اور متائثرہ بچے سمیت باقی بچے باپ کے زیر کفالت رہے۔
عدالت کی جانب سے بچوں کی تحویل میں دیے جانے کے بعد ماں بچوں کو اپنے ساتھ رہنے کے لیے لے گئی اور اس نے اپنے سابق شوہر کے خلاف لاپرواہی کی شکایت درج کروائی جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے بچے کے پورے جسم پر جلنے کے نشانات ہیں۔
مقدمے کی تفتیش کے بعد استغاثہ نے والد کو اپنے بچے کو نظر انداز کرنے اور اسے جسمانی نقصان پہنچانے کے الزام میں عدالت سے رجوع کیا۔
تمام فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے بچے کے حقوق سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر والد کو مجرم ٹھہرایا اور جرمانہ کی سزا سنائی۔
قانونی امور کے ماہر اور وکیل خالد المظمی نے کہا کہ ودیمہ قانون سے مشہور متحدہ عرب امارات کے بچوں کے حقوق کا قانون 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس قانون نے بچوں کو بدسلوکی اور نظر انداز ہونے سے بچانے، ان کے تحفظ، پناہ کے حق کی حمایت کرنے ، صحت کی دیکھ بھال، اور تعلیم کے قانونی حقوق کا تعین کیا ہے۔
قانون کا نام ایک آٹھ سالہ اماراتی لڑکی ودیمہ کی یاد میں رکھا گیا تھا جسے 2012 میں اس کے والد اور ایک اور ملزم نے وحشیانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔قانون نابالغوں کے حقوق اور بچوں کو پیدائش سے بلوغت تک جسمانی، زبانی اور نفسیاتی زیادتی سمیت مختلف قسم کے بدسلوکی سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times







