متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 532 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، 1.2 ملین ٹیسٹ کرواے گئے

وزارت صحت نے 127 نئے مریضوں کیصحتیابی کی تصدیق کی ہے .

متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے منگل کے روز کورونا وائرس کے 127 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 1887 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 532 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 9813 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے 7 مریضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 71 ہو گئی ہے.
کورونا وائرس ٹیسٹ میں تیزی لائی جا چکی ہے، اب تک ملک بھر میں 1.2 ملین سے زیادہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں

کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 14 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سیکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Source : Khaleej Times
25 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button