عالمی خبریں

جڑواں بہنیں کورونا وائرس سے جاں بحق-

بی بی سی (BBC ) کی ایک رپورٹ کے مطابق ، این ایچ ایس (NHS )کے بچوں کی نرس ، 38 سالہ کیٹی ڈیوس منگل کے روز ساؤتیمپٹن جنرل اسپتال میں انتقال کر گئیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں اور ان کی جڑواں بہن عیما، جو ایک سابقہ ​​نرس تھیں ، جمعہ کے روز وہ بھی اسی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

دونوں بہنیں ایک ساتھ رہتی تھیں اور صحت کے بنیادی مسائل سے دوچار تھیں-

ان کی بہن ، زوئ نے بی بی سی ( BBC )کو بتایا: "وہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ وہ ایک ساتھ دنیا میں آئی ہیں اور ساتھ ہی دنیا سے جائیں گی۔”

زوئی ڈیوس نے کہا کہ یہ "حیرت انگیز” جوڑی جو ہمیشہ ایک ساتھ رہتی تھی ، کچھ عرصے سے ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی-

کیٹی 100 سے زیادہ برطانوی ہیلتھ ورکرز میں سے ہے جو کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں-

Source : Khaleej Times
26 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button