پانچ سالہ بچے کے چہرے پر مسکراہٹیں لاتے ہوئے ، گروگرام پولیس کی ایک ٹیم نے جمعہ کے روز اس کی سالگرہ کے موقع پر اس کے لئے ایک کیک خریدا اور اسکے گھر پہنچایا۔
ڈی ایل ایف (DLF ) میں بچہ بار بار اپنے والدین کو اپنی سالگرہ منانے کے لئے کیک لینے کے لئے کہہ رہا تھا ، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اس کا بندوبست کرنے سے قاصر تھے۔
آخر کار اس کے والد نے ڈی ایل ایف (DLF )فیز 2 پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او (SHO ) سے رابطہ کیا تاکہ وہ اپنے بیٹے کے لئے کیک خریدنے کے لئے قریبی دکان پر جاسکیں۔
لیکن ایس ایچ او (SHO ) یعقوب خان نے انہیں گھر پر رہنے کے لئے کہا ، اور اپنے ماتحت افراد کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ دو پولیس اہلکار قریب کی دکان پر گئے ، ایک کیک خریدا اور بچے صابر سنگھ گاندھی کا نام کیک پر لکھوایا-
اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم اس کے گھر پہنچی اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بچے کو بلایا ۔ یہ بچے اور اس کے والدین کے لئے حیرت انگیز لمحہ تھا جب انہوں نے 8 سے 10 پولیس اہلکاروں کو دیکھا کہ وہ ان کی دہلیز پر بچے کے لئے کیک لا رہے تھے –
گروگرام پولیس کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور خوب سراہا گیا۔
Source : Khaleej Times
26 April 2020







