ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن میں ایک شخص سے پوچھ گچھ کی گئی- یہ شخص سوشل کلیکنگ پلیٹ فارمز پر نفرت ، نسلی امتیازی سلوک اور نافذ العمل حکم کو پامال کرنے کی ویڈیو کلپس پھیلارہا تھا-
پوچھ گچھ کے بعد استغاثہ کی جانب سے ملزم کے یوٹیوب چینل پر وہ کلپس دیکھی گئی جہاں اس نے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر مختلف برادریوں میں تفرقہ پھیلا کر عوامی نظم و ضبط کو نقصان پہنچانے کے لئے نفرت انگیز تقاریر کا استعمال کیا –
اس تناظر میں ، پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمہ داری سے کام کریں ، سرزمین کے قانون کی پاسداری کریں اور ملک کی بنیادی اقدار کا احترام کریں ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ نسل ، مذہب ، زبان یا صنف کے نام پر لوگوں میں تفریق کا بیج نہ بوئیں۔
متحدہ عرب امارات کے آئین کے آرٹیکل 30 کے مطابق قانون کی حدود میں رائے عامہ کی آزادی کی ضمانت دی جائے گی ، "پبلک پراسیکیوشن نے 2015 کے وفاقی فرمان قانون نمبر 2 کے آرٹیکل 7 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ” جو بھی شخص ” کسی بھی ذریعہ اظہار رائے کے ذریعہ یا کسی دوسرے ذریعہ سے نفرت انگیز تقریر سے متعلق کسی بھی فعل کا ارتکاب کرتے ہیں تو ، انھیں پانچ سال قید اور 500,000 درہم سے لے کر 1ملین درہم
تک کے جرمانے کی سزا ہوگی۔
استغاثہ نے تقریریں ، اشاروں ، ڈرائنگز ، ریکارڈنگز ، اور تحریروں سمیت کسی بھی مواد کو پھیلانے ، تیار کرنے ، یا استعمال کرنے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے ، چاہے وہ بصری ، آڈیو ہو یا زبانی –
استغاثہ نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Source : Khaleej Times
4 May 2020







