پولیس نے عوامی اجتماعات اور نجی فارموں سمیت عوامی یا نجی پروگراموں کے انعقاد کے خلاف انتباہ کیا۔
ابوظہبی پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کویوڈ ۔19 کے احتیاطی تدابیر اور طریقہ کار پر عمل کریں یا 10،000 درہم تک جرمانے کا سامنا کریں۔
پولیس نے رہائشیوں سے کہا کہ وہ 2 میٹر کی دوری کا فاصلہ برقرار رکھیں ، چہرے کے ماسک پہنیں اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اورقومی جراثیم کشی پروگرام کے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
.@ADPoliceHQ urges community members to adhere to precautionary measures and procedures. Negligence or non-compliance will result in fines of up to AED10,000. pic.twitter.com/BsyPhwAjMQ
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) May 8, 2020
پولیس نے عوامی اجتماعات اور نجی فارموں سمیت میں عوامی یا نجی پروگراموں کے انعقاد کے خلاف انتباہ کیا ہے، کہ اس طرح کے پروگرامز کے منتظمین پر 10000 درہم جرمانہ عائد کیا جاۓ گا ور شرکت کرنے والی ہر فرد پر 5000 درہم جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا. نیز معاشرتی فاصلے کو برقرار نہ رکھنے کی صورت میں 1000 درہم جرمانہ عائد ہوگا.
پولیس نے مزید بتایا کے اگر کسی گاڑی میں تین سے زیادہ افراد موجود ہوں تو ڈرائیور پر 1000 درہم جرمانہ عائد کیا جاۓ گا.
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی میں تین سواریوں کا قانون کا اطلاق ٹیکسی ڈرائیوروں اور مسافروں پر ہوتا ہے، تا ہم ایک خاندان کے افراد کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے.
.@ADPoliceHQ activates road radar devices & smart systems to monitor movements between 10pm and 6am and issue automatic fines to those violating restrictions. Patrols will take place across the emirate to ensure the public’s commitment to the National Sterilisation Programme. pic.twitter.com/9I7Zsh14LM
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) May 8, 2020
Source : Khaleej Times
10 May 2020







