متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

کورونا وائرس: دبئی سے پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں 500 سے زائد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لے جانے کیلئے تیار ہیں

فیصل آباد کے لئے دو پروازیں اور کراچی کے لئے ایک پرواز روانہ ہوگی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) دبئی سے فیصل آباد اور کراچی کے لئے 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پھنسے 500 سے زائد پاکستانی شہریوں کو آج وطن واپس بھیجے گی۔

پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں صبح 10.30 بجے اور شام 4.30 بجے فیصل آباد کے لئے روانہ ہونے والی ہے ، اور ہر فلائٹ میں 140 مسافر وطن واپس جایں گیں۔ جبکہ دبئی سے کراچی آج دوپہر 12.30 کو 250 سے زاید مسافروں کو وطن واپس لے کے جاۓ گی.

پی ای اے نے اپنی خصوصی پروازوں کا آپریشن 18 اپریل کو شوروع کیا تھا اور اب تک دبئی سے اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، فیصلآباد اور ملتان کے لئے دو درجن سے زیادہ فلائٹس مکمل کرلی ہے، جس میں 6000 کے قریب پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا گیا ہیں. ایمریٹس، ایئر عربیہ اور فلائی دبئی سمیت متحدہ عرب امارت کے دیگر پروازوں کے زریعے 2000 افراد کو پاکستان واپس بھیجا گیا ہیں.

متحدہ عرب امارات میں مقیم پندرہ لاکھ پاکستانی اکثریت لیبر طبقے پر مشتمل ہیں اور ان میں سے بہت سے ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور وہ اب کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ پاکستانی حکومت متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے شہریوں کو امارت سے وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کرے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ، "متحدہ عرب امارات سے اب تک کسی بھی ملک کی طرف سے وطن واپسی کا یہ سب سے بڑا آپریشن ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ روزانہ پروازوں کو چلانے کے لئے تیار ہے جب ایک بار مزید سہولیات بالخصوص متحدہ عرب امارات سے بین الاقوامی مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لئے تیار ہوجائیں۔”

متحدہ عرب امارات میں اب تک 69،000 سے زائد پھنسے ہوئے پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانے میں اندراج کر چکے ہیں۔ اس میں سے زیادہ تر (63000) دبئی میں پاکستان قونصل خانے میں رجسٹرڈ ہیں۔

 

Source : Khaleej Times

10 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button