متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی ائیرپورٹ پر پہنچنے والے تمام مسافروں کے لئے کورونا وائرس ٹیسٹ –

ابو ظہبی ائیرپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر آنے والے تمام مسافروں کو کوویڈ- 19 ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا اور خود کو 14 دن تک قرنطین کرنا ہوگا-

یہ اقدام 31 مئی تک اتحاد اور دیگر ساتھی کیریئر کے ذریعہ چلنے والی خصوصی پروازوں میں ابوظہبی کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئی آمد اور روانگی گیٹ اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ہے۔

ابو ظہبی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر آنے والے مسافر کوویڈ- 19 کے لئے پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ کروائیں گے ، اور انہیں 14 دن تک خود کو قرنطین کرنا ہوگا اور کورونا وائرس کے سلسلے میں محکمہ صحت کی تمام گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اسٹیٹ -آف- دی- آرٹ اسٹیرکس گیٹس سے گزرنے کے علاوہ ، مسافروں کو متعدد احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا اور مختلف طرح کے تھرمل اسکریننگ اور جانچ سے گزرنا ہوگا-

مسافر جس منزل تک سفر کررہا ہے اس پر انحصار کرتے ہوئے ، انہیں ٹرمینل 1 میں بھیجا جاسکتا ہے ،جہاں کوویڈ ۔19 ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹ ایک اہلیت مند پیشہ ور افراد کے ذریعہ کرایا جائے گا۔

Source : Khaleej Times
15 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button