متحدہ عرب امارات میں تعمیراتی مقام پر کنکریٹ کی دیوار گرنے کے بعد ایک ورکر جاں بحق ہوگیا ہے۔
ام الکوین سول ڈیفنس کے پیر کے روز جاری بیان کے مطابق ، اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں دیوار گرنے کے مقام پر پہنچی ۔
سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے تھرمل کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے ملبے تلے دبے مزدور کا پتہ لگایا۔ بدقسمتی سے ، ورکر اثرات کی زد میں آکر مر گیا تھا – اس کا جسم منہدم دیوار کے نیچے سے خاص آلات استعمال کرکے برآمد کیا گیا تھا۔
ام الکوین کے شہری دفاع کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر سلیم حماد بن ہمدہ نے بتایا کہ یہ واقعہ السلمہ کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہا ، "امدادی ٹیموں کے جائے وقوع تک پہنچنے سے پہلے ہی ورکر کی موت ہوگئی تھی۔”
Source : Khaleej Times
18 May 2020







