مستند ویزہ رکھنے والے وہ تمام شہری متحدہ عرب امارات میں واپس آ سکیں گے جو کورونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں، حکومتی فیصلے کا مقصد کورونا کے خلاف اقدامات کے باعث اپنے کنبہ سے دور افراد کو ملانا ہے
ملک سے باہر پھنسے ہوئے متحدہ عرب امارات کے رہائشی یکم جون سے واپس آ سکتے ہیں۔ مستند ویزہ رکھنے والے وہ تمام شہری متحدہ عرب امارات میں واپس آ سکیں گے جو کورونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں، حکومتی فیصلے کا مقصد کورونا کے خلاف اقدامات کے باعث اپنے کنبہ سے دور افراد کو ملانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث بیرون ملک میں پھنسے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے حُکومت کی جانب سے خصوصی اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد تمام شہری جو کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور اپنے اہل خانہ سے دور ہیں وہ یکم جون سے وطن واپس آ سکیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے بتایا ہے ، کہ وزارت برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون اور فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا مستند ویزا رکھنے والے افراد جو ملک سے باہر ہیں اور ان کے ملک کے اندر اپنے رشتے دار ہیں وہ یکم جون سے واپس آ سکتے ہیں۔
مذکورہ وزارتوں کے مطابق شہریوں کی وطن واپسی کا عمل یکم جون بروز پیر سے شروع ہو جائے گا۔ اس ضمن میں ایف اے آئی سی نے ملک سے باہر متحدہ عرب امارات کے باشندوں پر زور دیا ہے کہ اتھارٹی کی ویب سائٹ smartservices.ica.gov.ae پر’انٹری پرمٹ فار ریزیڈنس‘ سروس کے لیے اپنی واپسی کے لیے اندراج کروا سکتے ہیں۔
Source : Gulf News







