متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس عیدالفطر کو اجتماعات کے خلاف وارننگ جاری کی ہے ، لہذا راس الخیمہ کی فیملیز نے اپنے گھر کے دروازوں پر ‘نو وزٹ اون عید’ کے سائن لگا کر عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
شام کے شہری عادل علی نے بتایا کہ اس میں کہا گیا ہے کہ ‘ہم چاہتے ہیں کے آپ آئیں ، لیکن موجودہ صحت کے چیلنجوں کے پیش نظر گھر میں رہنا محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔”
ایک سائن میں لکھا گیا ہے: "پیارے مہمانوں؛ ہمیں اپنے اہل خانہ کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے عیدالفطر میں خیر خواہوں کا استقبال نہ کرنے پر افسوس ہے پھر بھی ، آپ کال کرسکتے ہیں ، اور یہ میرا فون نمبر ہے۔”
اماراتی شہری مصطفیٰ صالح نے کہا کہ "عید الفطر گھر میں گزارنا ذیادہ محفوظ تر ہے-
انہوں نے مزید کہا ، "رمضان میں کوویڈ- 19 کے کیسز میں اضافہ ہونے کی ایک وجہ خاندانوں اور دوستوں کے اجتماعات ہو سکتی ہے۔”
ایک اور اماراتی ، محمد ابراہیم نے کہا کہ دروازوں پر اس طرح کی سائن رکھنا ایک احتیاطی اقدام تھا ، لیکن "اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم خوشی نہیں منا سکتے ہیں اور لطف نہیں اٹھا سکتے ہیں۔”
انہوں نے کہا ، "ہم بہت سے طریقوں سے عید کی خواہشات کا تبادلہ کرسکتے ہیں ، جیسے فون ، ایس ایم ایس ، اور سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے-
اماراتی شہری ، علی سعید کے بقول ، ان دنوں کمیونیکیشن اب کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے۔
انہوں نے کہا ، "ہم متعدد ویڈیو کانفرنس سمارٹ ایپس کے ذریعہ ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں اور بات کرسکتے ہیں-
عیا حمید ، جو ایک عراقی اکسپٹ ہے ، عیا حمید نے بتایا کہ بیوٹی سیلون اسٹاف کو گھر میں مدعو کرنے سے اس کی والدہ اور دو بیٹیاں کوویڈ سے متاثر ہوگئیں تھیں – عیا حمید نے کہا کہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتی ہے۔
ایک مصری شہری ، اشرف کمال نے مشورہ دیا: "ہمیں ان دنوں سنگین صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے اور ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنی چاہئے۔”
Source : Khaleej Times
23 May 2020







