متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: شارجہ کے اہم سیاحتی مقامات دوبارہ کھول دیے گئے-

شارجہ انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (شوروق) نے منگل ، 26 مئی کو اسٹرلائزیشن اور ڈس انفیکشن مہم کی تکمیل کے بعد اپنے مشہور تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ریستوراں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔

اہم سیاحتی مقامات ال قصبہ ، المجاز واٹر فرنٹ ، النور جزیرہ ، فلیگ جزیرہ ، ہارٹ آف شارجہ ، ملیحہ آرکیالوجیکل اینڈ ایکو ٹوریزم پروجیکٹ ، خور فکان بیچ ، مرایا آرٹ سینٹر اور 1971- اسپیس زائرین کے لئے کھول دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، سٹی سائٹس سیٹنگ شارجہ (سی ایس ایس) نے سیاحوں کے مقامات پر ٹرانسپورٹنگ گیسٹس بھی شروع کردی ہے۔

شوروق کی دوسری خصوصیات – چیڈی البیعث ، البدایئر ریٹریٹ ، ال فیا ریٹریٹ اور کنگ فشر ریٹریٹ بھی احتیاطی ہدایات کے مطابق ہوٹل میں قیام کی پیش کش کرے گی –

احتیاطی تدابیر کے مطابق ، 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور 12 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو شوروق ڈیسٹینیشن تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی ، اسکے علاوہ ہر عمر کے افراد کا خیرمقدم کیا جائے گا-

ڈویلپر نے کہا کہ وہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ان کی تعداد محدود کرکے ، درجہ حرارت کی ریڈنگ کی نگرانی ، تفصیلی صفائی کی جانچ پڑتال اور سخت جسمانی فاصلے کی پالیسیاں اپناتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ڈیسٹینیشنز کوویڈ -19
سے محفوظ رہیں-

"اب جب ہم اپنے تفریحی مقامات کے دوبارہ سے کھلنے والے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں – ہمارے لئے ہمارے مہمانوں اور عملے کی صحت اور حفاظت بہت اہمیت کی حامل ہے۔
احمد عبید آلقاسیر شوروق کے سی او او (COO) نے کہا ، لہذا ، ہم حفظان صحت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، اور ہمارے مہمانوں کو منزل مقصود کے اچھے تجربے سے لطف اندوز کرنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں-

جسمانی فاصلاتی پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے ، مہمانوں کی تعداد کو محدود کرنے کے علاوہ ، اضافی حفاظتی اقدامات جیسے تمام مہمانوں کی ڈیجیٹل اور تھرمل درجہ حرارت کی ریڈنگ ، واک تھرو سینیٹائزیشن بوتھ ، عام علاقوں کی جراثیم کشی ، سنگل اندراج اور خارجی راستے ، بغیر ماسک کے داخلہ ممنوع ، اور واضح اور مرئی دو میٹر جسمانی فاصلاتی اسٹیکرز جیسے حفاظتی اقدامات اپناۓ جارہے ہیں-

Source : Khaleej Times
27 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button