سپورٹسمتحدہ عرب امارات

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی فائنل میں رسائی، آسٹریلیا کو شکست

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت نے آسٹریلیا کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں چار وکٹوں سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی۔

سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 265 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارتی ٹیم نے 48.1 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ویرات کوہلی 84 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جبکہ کے ایل راہول نے 42 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا اور ناتھن ایلس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ویرات کوہلی نے نہ صرف 98 گیندوں پر 84 رنز بنائے بلکہ فیلڈنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو کیچ پکڑے۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button