
خلیج اردو
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات نے یمن میں حوثی گروپ کے خلاف کسی ممکنہ زمینی حملے کے لیے امریکہ سے بات چیت کی خبروں کو قطعی طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ امارات کی اسسٹنٹ وزیر برائے سیاسی امور لانا نسیبہ نے خلیج ٹائمز کو جاری بیان میں کہا کہ "گردش کرنے والی بے شمار قیاس آرائیوں میں یہ خبر سب سے زیادہ گمراہ کن اور غلط ہے۔”
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 57ویں اجلاس کے اختتام پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی عوام کی انسانی ضروریات سے متعلق ایک قرارداد عرب گروپ کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا۔
اس قرارداد میں یمنی حکومت کو انسانی حقوق کی ذمہ داریاں نبھانے، ترقیاتی ضروریات اور انسانی امداد کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ساتھ ہی امدادی کارروائیوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور یمن میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے بامعنی سیاسی مذاکرات شروع کرنے پر بھی زور دیا گیا تھا۔







