متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مئی 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، اب گاڑی کی ٹینک کتنی میں فل ہوگی؟

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے مئی 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کے روز یو اے ای فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتیں یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔

نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پٹرول کی قیمت 2.58 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو اپریل کے مقابلے میں 0.01 درہم زیادہ ہے۔

اسی طرح اسپیشل 95 پٹرول اب 2.47 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جو پچھلے مہینے کے 2.46 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 0.01 درہم کا معمولی اضافہ ہے۔

ای پلس 91 پٹرول کی قیمت 2.39 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اپریل میں 2.38 درہم تھی۔

تاہم، ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نئی قیمت 2.52 درہم فی لیٹر ہے، جو پچھلے مہینے کے 2.63 درہم کے مقابلے میں 0.11 درہم کم ہے۔

یہ تبدیلیاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق ملک بھر کے تمام پٹرول اسٹیشنز پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button