
خلیج اردو
ابوظبی: ابوظبی کے صنعتی علاقے مصفح میں پیر کے روز ایک دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابوظبی پولیس نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جبکہ علاقے میں کولنگ اور دھوئیں کے اخراج کا عمل جاری ہے تاکہ مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی اطلاع کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
واضح رہے کہ مصفح ابوظبی کا ایک اہم صنعتی علاقہ ہے جہاں کئی گودام، فیکٹریاں اور تجارتی مراکز قائم ہیں۔
آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔







