متحدہ عرب امارات

البرشاء ون میں جمعرات کی دوپہر ایک رہائشی عمارت کے نیچے واقع ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی،ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، الرشہ کے رہائشیوں میں خوف و ہراس

خلیج اردو
دبئی: البرشاء ون میں جمعرات کی دوپہر ایک رہائشی عمارت کے نیچے واقع ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جسے فوری طور پر دبئی سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے قابو میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، واقعہ کے وقت عمارت میں موجود افراد کو فوراً باہر نکالا گیا۔ ایک رہائشی نے خلیج ٹائمز کو بتایا: "میں سو رہا تھا کہ میرے روم میٹ نے جگا کر بتایا کہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ میں نے باہر نکل کر دیکھا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف تھے جبکہ پولیس اہلکار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے تھے۔”

یہ واقعہ حالیہ دنوں میں البرشاء ون میں پیش آنے والا دوسرا بڑا آتشزدگی کا واقعہ ہے۔ 13 مئی کو بھی حلیم اسٹریٹ پر الزرونی بلڈنگ میں ایک اور ریسٹورنٹ میں آگ بھڑکی تھی، جو مال آف دی ایمیریٹس کے قریب واقع ہے۔ وہ ریسٹورنٹ بھی 13 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع تھا۔

دونوں واقعات کے بعد رہائشیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ان واقعات کی وجوہات جان کر مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button