متحدہ عرب امارات کے اسکول 30 اگست کو دوبارہ کھلیں گے ، حالانکہ کیمپسز میں طلباء کے استقبال کے فیصلے پر ابھی غور جاری ہے۔ دبئی کے نجی اسکول کے ریگولیٹر نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایچ ڈی اے) نے کہا کہ حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
کے ایچ ڈی اے (KHDA) نے کہا: "فی الحال اسکول ستمبر میں کھولے جائیں گے ، حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ اس سے کیا تبدیلی آئے گی۔ ہم وفاقی حکومت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جب کوئی فیصلہ ہوجائےگا تو ، یہ متحدہ عرب امارات کے تمام اسکولوں پر لاگو ہوگا۔
اسکولز دوبارہ کھولنے کی حکمت عملی:
دبئی کے نجی اسکولوں نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ انہوں نے کے ایچ ڈی اے (KDHA) میں اسکولز دوبارہ کھولنے کی حکمت عملی جمع کرانا شروع کردی ہے۔
اسکولوں کے طلیم گروپ کے سی ای او (CEO) ایلن ولیمسن نے کہا: "ہم حکام ، ایجوکیشن ریگولیٹرز ، دبئی میں کے ایچ ڈی اے (KHDA) اور ابوظہبی میں محکمہ تعلیم و علم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ طلباء کے لئے بہترین طریقہ تلاش کیا جاسکے۔
متحدہ عرب امارات کے اسکولز اسکینڈینیویا ، فار ایسٹ اور یورپ میں موسم گرما سے قبل کھلنے والے اسکولز کے ساتھ "قریب سے مشاہدہ” اور گفتگو کرتے رہے ہیں۔ "ہمارے بین الاقوامی ساتھیوں سے مشترکہ اور وسیع تر علم کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے اسکولز کو ان کے اجتماعی تجربات سے فائدہ ہوگا۔”
جی ای ایم ایس (GEMS) ایجوکیشن کے ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر جودھ سنگھ ڈھسی نے کہا کہ وہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔ ” ہم چاہیں گے کہ ستمبر میں زیادہ سے زیادہ طلبہ اسکول میں داخل ہوں ، لیکن متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور حفاظت ہمارے لئے ذیادہ ضروری ہے-
Source : Khaleej Times
9 June 2020







