پاکستانی خبریں

پاکستان آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق

فیصل آباد میں آئل ریفائنری کارخانے میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، 5 گھنٹے بعد آگ پرقابو پا لیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں سدھار کے علاقے میں استعمال شدہ تیل صاف کرنے والے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے کارخانے کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری میں موجود 4 مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ، فائربریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے 5 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا۔

اس جگہ پر 30 سے ​​زیادہ ملازمین کام کر رہے تھے اور ان میں سے 25 کو بحفاظت بھر نکالا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا، تحقیقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ فیکٹری قانونی طور پر قائم کی گئی تھی یا غیر قانونی طور پر کام کررہی تھی۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button